کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران 9/11کے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو سعودی-امریکہ تعلقات میں تناؤ پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ سعودی ولی عہد سے ایک امریکی صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب انہوں نے یہ کہا، "میں امریکامیں 9/11 کے خاندانوں کے بارے میں تکلیف محسوس کرتا ہوں۔ لیکن، آپ جانتے ہیں، ہمیں حقیقت پر توجہ دینی ہوگی۔