• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی سے اکتوبر؛ 2 ارب انتیس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ موصول

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کورواں مالی سال کےپہلے چارماہ جولائی تا اکتوبرکےدوران تنتیس فیصداضافےسےدوارب انتیس کروڑاکتیس لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ کاحجم ایک ارب بہتر کروڑ تیس لاکھ ڈالرزتھا، اس کی نسبت 33فی صد اضافہ ہوا۔وزارت اقتصادی امور نےبیرونی فنڈنگ کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال دو ہزار پچیس،چھبیس کےپہلے4 ماہ کےدوران گذشتہ مالی سال کے اسی مدت کےمقابلے میں پاکستان کو33فیصدزیادہ بیرونی فنڈنگ ملی جبکہ اس سال اکتوبرمیں بھی سالانہ اورماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید