اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 27وزارتوں اور ڈویژن میں سیکشن افسروں کی تعیناتی کردی ۔آفس مینجمنٹ گروپ (OMG)کےان 27 افسران نے حال ہی میں سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں 47واں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن میں حمزہ بن وقار اور محمد یقشان امین کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ۔ دفاع ڈویژن میں زین العابدین، منیبہ نواز خان اور احسان علی، اقتصادی امور ڈویژن میں عفیفہ ظفر، نعمان صدیقی اور فرحان اعجاز، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ارسلان امیر اور بحری امور ڈویژن میں یاور ودود کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔