کراچی( ثاقب صغیر)سندھ کے مختلف علاقوں میں رواں برس قتل کے1633،مجرمانہ قتل کے76، ریپ/زنا کے389، گینگ ریپ کے66 اغوا کے 4737، اغوا برائے تاوان کے65اور بچوں کے اغوا کے 464واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کراچی رینج میں رواں برس قتل کے 482واقعات رپورٹ ہوئے۔ سکھر رینج میں 306، لاڑکانہ رینج میں 377، حیدر آباد رینج میں 262، میر پور خاص رینج میں 52اور شہید بے نظیر آباد رینج میں قتل کے154واقعات رپورٹ ہوئے رپورٹ کے مطابق کراچی رینج میں ریپ / زنا کے 179واقعات رپورٹ ہوئے۔سکھر رینج میں 51، لاڑکانہ رینج میں 34، حیدر آباد رینج میں 80، میرپور خاص رینج میں 13اور شہید بے نظیر آباد میں ریپ / زنا کے 32واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی رینج میں گینگ ریپ کے 47 واقعات رپورٹ ہوئے۔سکھر رینج میں 3، لاڑکانہ رینج میں 3، حیدرآباد رینج میں 10، میرپور خاص رینج میں 2 اور شہید بے نظیر آباد رینج میں گینگ ریپ کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی رینج میں اغوا کے 3198 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سکھر رینج میں 361 ، لاڑکانہ رینج میں 313 ، حیدرآباد رینج میں 531 ، میرپور خاص رینج میں 98 اور شہید بے نظیر آباد رینج میں اغوا کے 236 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی رینج میں اغوا برائے تاوان کے 32 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سکھر رینج میں 14 ، لاڑکانہ رینج میں 15 ، حیدرآباد رینج میں 3 اور میر پور خاص رینج میں اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔رواں برس اب تک کراچی رینج میں بچوں کے اغوا کے 413 واقعات رپورٹ ہوئے۔سکھر رینج میں 6 ، لاڑکانہ رینج میں 11 ، حیدرآباد رینج میں 28 اور میرپور خاص رینج میں بچوں کے اغوا کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے۔