• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دینے کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دینے کا سلسلہ جاری ،منگھوپیر میں بھتہ خوروں نے ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا ۔ منگھوپیر پولیس نے فیکٹری مالک شیر احمد خان زادہ کی مدعیت میں مقدمہ 875/2025 بجرم دفعات 385اور386 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق پختون آباد دریافت مسجد منگھوپیر کے قریب میری ماربل کی فیکٹری ہے ۔ گزشتہ 20 سال سے ماربل فیکٹری چلا رہاہوں ۔ 9 نومبر کو رات 12 بجے کے قریب میرے وٹس ایپ نمبر پر غیر ملکی نمبر سے لاتعداد کالز آئیں جسے میں نے ریسیو نہیں کیا ۔ اس کے بعد مجھے ایک پیغام موصول ہوا جس پر مجھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور 5 دنوں میں پیسوں کے انتظام کرنے کا کہا گیا ۔ اس کے بعد پھر مجھے دوسرے نمبر سے کال آئی جس میں کہا گیا کہ ہم گینگ وار سے بات کررہے ہیں آپ ہماری کال ریسیو نہیں کررہے۔بھائی کال کریں گے اٹینڈ کرلینا ۔17 نومبر کو اپنی فیکٹری پہنچا تو مجھے فیکٹری کے منشی نے ایک عدد پارسل جس میں نجی کوریئر کمپنی کا نام ہاتھ سے لکھا ہوا تھادیا،جس کو کھولا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ ہم نے تمہیں 5 دن کا وقت دیا تھا تم نے پیسوں کا انتظام نہیں کیا یہ تیرے بیٹے اور تیرے لئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید