کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر 9“ میں سحر کیخلاف نئی سازش! کہانی کا دلچسپ موڑ ”جیو“ پرآج دیکھیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والے ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی 18ویں قسط جمعرات کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی، جس میں کئی اہم انکشافات اور غیر متوقع واقعات سامنے آئیں گے۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ کہانی کی نئی قسط میں انسپکٹر شفیق کی جانب سے سحر کے خلاف ایک نئی سازش جنم لے گی جو کہانی کو مزید پیچیدہ اور دلچسپ بنا دے گی۔ دوسری طرف کیس جیت کر بھی کیا کامران ہار جائے گا کرن کا اعتبار؟۔ تمام احوال ناظرین عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے ڈرامہ سیریل میں شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔