• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان عہدے سے برطرف

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے جس کا ایوان صدر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اردو یونیورسٹی ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان سے وزارت تعلیم کے حکام ناراض تھے کہ انھوں نے اس وقت سینیٹ اجلاس بلایا جس وقت وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور بد انتظامیوں کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات چل رہی تھی۔ سینیٹ کے اس اجلاس میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تنخواہ اور من پسند بھرتیوں سمیت دیگر معاملات کو ریگولرائز کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید