دبئی(سبط عارف)دبئی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ تعمیر کریگا، گاڑیوں کی تجارت میں بڑا اضافہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ (گاڑیوں کا بازار) بنانے کا اعلان کیا ہے۔دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت 6.8بلین درہم (تقریباً 51.4 ارب پاکستانی روپے) تک ہے جس کو دگنا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا اور سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لین دین کرسکے گی۔ "دبئی آٹو مارکیٹ" میں 1,500سے زائد شورومز، مخصوص ورکشاپ زونز، گودام، ملٹی اسٹوری پارکنگ، آکشن ہاؤس، کنونشن سینٹر، ہوٹل، ریٹیل اور فوڈ ایند بیوریج آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے۔ گاڑیوں کی مارکیٹ کا منصوبہ دبئی کی تجارتی بندرگاہ جبل علی کے زیر انتظام ہوگی، جس کو گاڑیوں کی تجارت اور ری ایکسپورٹ کے عالمی نیٹ ورک کے باعث منتخب کیا گیا۔