• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ مہاجروں کی بقا کیلئے ناگزیر ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ مہاجروں کی بقا کیلئے ناگزیر ہے، آفاق احمد ،اسے سیاسی نعرہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں، وزرا کو ملک توڑنے کے نعرے سنائی نہیں دیتے ، یہ بات مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے مرکزی اورضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اسے سیاسی نعرہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔آفاق احمد نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کی بات پر چراغ پاوزیرکو ملک توڑنے کے نعرے سنائی نہیں دیتے۔انہیں اُنکے صوبے میں ملک کے خلاف نعرے لگانے اور ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے۔آفاق احمدنے کہا کہ صوبے کی تقسیم اور شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام پیپلز پارٹی کی کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے،نئے صوبے کے قیام سے پاکستان کامعاشی حب ترقی کریگاجو خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید