• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: قرآنِ مجید ختم کرنے کے بعد جو تقریب گھروں میں ”آمین“ کے نام سے منعقد کی جاتی ہے، اس کی شریعت کی نظر میں کیا حیثیت ہے؟

جواب: قرآنِ مجید کی تکمیل خواہ ناظرہ ہو یا حفظ، بہت بڑی سعادت اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، یہ خوشی کا موقع ہے، اس موقع پر رسم و رواج کی پیروی کیے بغیر اور تقریب وضیافت کو ضروری یا سنّت سمجھے بغیر، اس نعمتِ عظمیٰ کے شکرانے کے طور پر اگر حسبِ استطاعت ”آمین“ کی تقریب رکھ لی جائے تو یہ جائز ہے، ہاں رسم ورواج کے تحت مجبور ہوکر، تکلفات کے اہتمام کے ساتھ یا فخر اور ریا کے طور پر کرنا درست نہیں ہے۔ 

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے جب سورہٴ بقرہ مکمل سیکھ لی تھی تو اونٹ ذبح کیا تھا۔ (شعب الایمان، باب فی تعظيم القرآن، فصل فی تعلم القرآن، ج:3، ص:346، ط: مکتبۃ الرشد)

اقراء سے مزید