بیلم (اے ایف پی) اقوام متحدہ موسمیاتی اجلاس، پاکستان کا فنڈ گرانٹس کی صورت میں دینے کا مطالبہ، سربراہ پاکستان وفد کا کہنا تھا یہ نہایت ضروری ہے ہم 300 ارب ڈالر فنڈ کو عملی شکل دینے پر کوئی واضح پیشرفت کریں، COP30 میں فوسل فیول سے دوری کا منصوبہ 80 سے زائد ممالک کی حمایت، تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی مخالفت، پاکستان کی سربراہِ وفد، عائشہ ہمیرہ مورانی نے کہا کہ اس فنڈ کا بڑا حصہ موسمیاتی تباہیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ اور حساس ممالک کی موسمیاتی مزاحمت (resilience) بڑھانے پر خرچ ہونا چاہیے۔