اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ہماری آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے،ریفارم ایکشن پلان کی 86 میں سے 36 اصلاحات مکمل ، 45 پر کام جار ی ہے ، ج، شفافیت اور مالی نظم و ضبط عدلیہ کی مضبوطی کیلئے لازم ہے، انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آٹھویں انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر اوررجسٹرار سپریم کورٹ ، سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔