• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے ایک اور ادارے کو الگ کرنے کیلئے بل تیار

کراچی ( سید محمد عسکری ) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے بعد جامعہ کراچی کے ایک اور انسٹی ٹیوٹ “انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز” (آئ سی سی بی ایس) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اور اس کے لیک باقاعدہ بل تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی بی اے کراچی کو موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ کے دور میں 1994 میں جامعہ کراچی سے الگ کیا گیا اب جامعہ کراچی کے ایک اور انسٹی ٹیوٹ ICCBS کو موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دور میں الگ کر کے ایک خود مختار اسناد تقویض کرنے والے ادارے کی شکل دی جارہی ہے۔ سندھ کی کسی بھی جامعہ میں اس طرح سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کو الگ نہیں کیا گیا جس طرح جامعہ کراچی کے اداروں کو علیحدہ کیا جارہا ہے۔ بل کی منظوری سے نہ صرف اس طرح جامعہ کراچی کا ایک سینٹر کم ہوجائے بلکہ اس کیزمین کا رقبہ بھی چھوٹا ہوجائے گا۔ ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی و ادارہ جاتی بحران کا خدشہ ہے کیونکہ ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی و ادارہ جاتی بحران کا خدشہ ہے اور اساتذہ کے مطابق اسے یونیورسٹی ایکٹ میں باقاعدہ ترمیم کے بغیر الگ نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی کوئی شعبہ یا سینٹر بغیر Senate، Syndicate اور HEC کی منظوری کے ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوشن بن سکتا ہے۔ادارہ جاتی خودمختاری کو شدید خطر ہ اساتذہ نے خبردار کیا کہ ICCBS کو الگ کرنے سےجامعہ کراچی کا سب سے بڑا تحقیقی اثاثہ ضائع ہو جائے گا،ملازمین کی نوکریاں غیرمحفوظ ہو جائیں گی،اور صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی پالیسی سازی شدید متاثر ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید