• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ، دو دن میں ختم، انگلینڈ کو 8وکٹ سےناکامی کاسامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے کوآسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے 205رنز دو وکٹ پر بناکر انگلش ٹیم کی جیت کی امیدوں کو ختم کردیا۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔میچ میں دس وکٹیں لینے والے مچل اسٹارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹریوس ہیڈ نے83گیندوں پر123اور لیبو شین نےایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے51ناٹ آوٹ رنز بناکر ہدف کو آسان کردیا۔ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 164 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسپورٹس سے مزید