کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میں اتوار کو پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔ مسقط میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارتی پنکج ایڈوانی ، ادیتیا مہتا اور برجیش دامانی کو 3-1سے ہرایا۔