کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیملٹن میں تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ کیوی ٹیم نے ہوم گراؤنڈپر 17میں سے15میچ جیتے ہیں۔ہفتے کوویسٹ انڈیز کی ٹیم161رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مارک چیپ مین نے64 رنز بنائے۔پلیئر آف دی میچ میٹ ہنری نے43رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے ۔پلیئر آف دی سیریز کا ئیل جیمی سن نے سات وکٹ حاصل کئے۔