• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی کرکٹ، پاکستان کی جیت کا سلسلہ جاری، سری لنکا کو مسلسل ناکامی کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔سری لنکا کو مسلسل دوسری شکست ہوئی یہ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہےصاحبزادہ فرحان نے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے80 نا قابل شکست رنز45گیندوں پر پانچ رنز بنائے۔عثمان خان پانچ رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔لگاتار دوسری کامیابی کے بعد گرین شرٹس نے فائنل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جبکہ سری لنکا کو فائنل کھیلنے کے لئے آخری دو میچ جیتنا ہوں گے۔اتوار کو پاکستان اور زمبابوے کا میچ کھیلا جائے گا۔سری لنکا کو پاکستان کے دورے میں پہلی جیت کا انتظار ہے۔ہفتے کو پنڈی اسٹیڈیم میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے پاکستانی ٹیم کو تیز اسٹارٹ فراہم کیا۔اننگز کے دوران صائم نے اپنے53ویںٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیاوہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کےنویں بیٹر ہیں۔صائم 18گیندوں پر20رنز بناکر شناکا کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان نےچوکے چھکوں کی بارش کردی۔اس دوران انہوں نے 2025میں ٹی ٹوئینٹی میں ایک سو چھکے مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم16رنز بناکر چمیرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔چمیرا نے اگلی گیند پر کپتان سلمان آغا کوایل بی ڈبلیو کردیا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔محمد نواز نے16رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔شاہین شاہ کی جگہ کھیلنے والے محمد وسیم نے27رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں لی۔سلمان مرزا ،فہیم اشرف اور ابرار احمد نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاؤں کی معمولی انجری کا شکارہوگئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید