• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی کمانڈر نے ایک سے زیادہ رافیل کی تباہی کا کہا، حامد میر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بھارتی طیارے گرائے جانے کی فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کی تصدیق پر سنیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں کہا کہ بریفنگ کے دوران فرانسیسی کمانڈر نے ایک سے زیادہ رافیل کی تباہی کا کہا جبکہ رافیل تباہ نہ ہونے کے بھارتی وفدکاموقف کو کیپٹن Launay نےنظر انداز کردیا۔ حامد میر نے کہا کہ یہ کیپٹنLaunayپچھلے پچیس سال سے رافیل اُڑا رہے ہیں (Landivisiau) نیول ایئر بیس کے یہ کمانڈر ہیں۔ ان کے ایئر بیس پر چالیس رافیل طیارے موجود ہیں ۔ اور انہوں نے پچھلے ہفتے رافیل کے ذریعے نیوکلیئر میزائل کا ٹیسٹ بھی کیا جس پر وار ہیڈ نہیں تھا البتہ وہ بہت اہم تھا۔یہاں ایک کانفرنس ہو رہی ہے اس کے وفد کو اور ہمیں اس ایئر بیس پر لے جایا گیا اور کیپٹن لونائے نے جہاز کے سامنے کھڑے ہو کر بریف کیا وہاں ہم نے پوچھا کہ کس طرح اتنے ماڈرن جہاز کا ریڈار سسٹم جیم ہوا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ٹیکنالوجیکل برتری کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ اس کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا اور پاکستان کی ایئر فورس پہلے سے ہی تیار تھی اور ٹارگٹ کو ہٹ کیا گیاجب وہ یہ تفصیلات بتا رہے تھے وہاں موجود انڈین وفد نے ان کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا یہ سب چین کا پروپیگنڈا ہے انڈیا کا کوئی رافیل تباہ نہیں ہوا جس پر کیپٹن نے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ جو رافیل تباہ ہوئے ان کا ریڈار سسٹم کیوں جیم ہوا تھا چونکہ جب سے یہ بنے ہیں انہیں پہلی دفعہ جنگ میں تباہ کیا گیا ہے اور ہم چاہتے ہیں ہم ان چیزوں کو اسٹیڈی کریں تاکہ مزید بہتری لاسکیں۔

اہم خبریں سے مزید