• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال آف اسلام آباد کو بحق سرکار ضبط کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مال آف اسلام آباد کو بحق سرکارضبط کرنےکی رپورٹ عدالت میں پیش،ہمیں ریفرنس میں فریق بنایا جائے، چھ حصہ داروں نے عدالت سے رجوع کرلیا، سماعت ملتوی ، نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں مال آف اسلام آباد کو بحق سرکار ضبط کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ احتساب عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کریں۔ مال آف اسلام آباد کے 6 حصے داروں نےعدالت سے رجوع کیا جن میں انیسہ اکرام، زاہد اقبال، محمدعامر، محمد نعمان، شاہد نعیم اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ شیراز اللہ چوہدری شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید