کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی رن ویز پر طیاروں کے ٹائرز کی ربر ہٹانے کی مشینیں خریدے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران جو ٹائروں کے ربر آہستہ آہستہ جمع ہوتے رہتے ہیں اور مستقبل میں کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتے ان کو ہٹانے کے لئے مزید مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔