• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل 14 پروازیں منسوخ 61 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے14پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 61میں تاخیر ہوئی۔ کراچی سے گوادر کوئٹہ عمان ملتان سے دبئی اسلام اباد گلگت کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد کی 13 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے لاہور کی 13 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی کی 12 پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 3 گھنٹے تک رپورٹ ہوا۔ ملتان کی 10 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے، فیصل اباد کی 2 پروازوں میں 2 گھنٹےʼ سیالکوٹ کی 4 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 8 گھنٹے، پشاور کی 7 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 11 گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید