کراچی (افضل ندیم ڈوگر) فیصل آباد میں فنی خرابی کا شکار غیرملکی ایئر لائن کا طیارہ 33گھنٹے بعد دبئی روانہ ہوگیا۔ دبئی سے پرواز 3L315کے طور پر جمعہ کی دوپہر فیصل اباد پہنچا ایئر بس اے 320 طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا۔ ایئر لائن کا عملہ پرزہ لے کر ہفتے کو فیصل آباد پہنچا۔ یوں ہفتے کی رات طیارے کی فنی خرابی دور کی جا سکی۔ یہ طیارہ پرواز 3L316D کے طور پر رات 9 بجے دبئی روانہ ہوگیا۔