• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی وطن واپسی، مدینہ منورہ میں مختصر قیام، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے سفر کے دوران مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا۔ انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی ،ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دعا کی۔
اہم خبریں سے مزید