اسلام آباد(جنگ رپورٹر)9مئی /4اکتوبر احتجاج کیسز ؛سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی،علیمہ اور عظمی خان کیخلاف تھانہ کوہسار کے مقدمے میں وارنٹِ گرفتاری برقرار، آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کی جائیگی،9مئی / 4 اکتوبر احتجاج کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی،انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما وں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی پیش رفت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمی خان کیخلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر انتشار اور قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت تھانہ کوہسار کے مقدمے میں وارنٹِ گرفتاری برقرار ، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔