• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء سے تصادم میں پولیس افسر کی وردی پھٹنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ کا رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے وکلاء اور پولیس میں تصادم میں مبینہ طور پر پولیس افسر کی وردی پھٹنے پر ڈی آئی جی سائوتھ نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے کہاہےکہ ہائی کورٹ کے باہر پولیس افسر کے ساتھ نامناسب رویہ کیا گیا ،اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھا جائے گاقانونی طور پر بارز کو بھی اس حوالے سے لکھا جائے گا ،قانونی کارروائی کے حوالے سے تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید