• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول، سجاد علی نے سپر ہٹ گیت گا کر میلہ لوٹ لیا

کراچی (رپورٹ/ اخترعلی اختر) ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں گلوکار سجاد علی نے سپر ہٹ گیت گا کر میلہ لوٹ لیا ۔حاضرین نے سجاد کے ساتھ گیت گا کر رونقوں میں اضافہ کیا۔سجاد علی کا کہنا تھا 1983 میں ملکہ ترنم نورجہاں نے چھوٹے بچے کی حوصلہ افزائی کی، وہ بچہ آج آپ کے سامنے سجاد علی بن گیا، 43 سال سے آپ لوگ مجھے پسند کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 23 ویں روز کا آغاز ”Voices of Change How Modernity is Affecting Art“ کے عنوان سے منعقدہ نشست سے کیا گیا جس میں Aglaia perraki - Sofia Maria (Greece) ، Erica Lauren wise(امریکا )، Adjaratou Mariam(برکینافاسو) اور کینا سے آئی Chaddota Idda نے اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر Aglaia perrakiنے کہاکہ یہاں لوگ میرے کام کو پسند کررہے ہیں ان کے تاثرات دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔ کینا کی فنکارہ Chaddota Idda نے کہاکہ میرا کام، میرا فن میری پہچان ہے، میرا تھیٹر عورتوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر ہوتا ہے۔ Erica Lauren wise نے کہاکہ ہمیں کام کے معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔برکینا فاسو کی Adjaratou Mariam نے کہاکہ میری پینٹنگ دراصل میں خود ہوں ،میں زیادہ تر عورتوں، بچّوں، ماں بننے کے تجربے اور ان تمام حالات پر کام کرتی ہوں۔ یونان کی جانب سے فائن آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں Sofia Maria xenaki اور Aglaia perraki نے آرٹس کونسل کے طلباءکو فن مصوری کے گر سکھائے۔ فلم اسکریننگ میں ”پرَے ہٹ لو“ دکھائی گئی۔ اس موقع پر ہدایت کار عاصم رضا بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید