اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ مرتب کرلی، دستاویز کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 955 ارب سے کم ہو کر 803 ارب روپے رہ گئی ہے ، آمدن میں ایک سال میں 152 ارب روپے کی کمی آئی ، 2022-23 میں سیکٹر کی آمدن 817 ارب روپے تھی 2023-24 میں آمدن اضافہ کے ساتھ 955 ارب روپے ہو گئی ، 2024-25 میں آمدن کم ہوکر 803 ارب روپے رہ گئی ،2022-23 میں ٹیلی کام سیکٹر کی حکومتی ریونیو میں سالانہ شراکت 341 ارب روپے رہی ، 2023-24 میں حکومتی ریونیو میں سالانہ شراکت 195.1 ارب روپے رہی ، 2024-25 میں حکومتی ریونیو میں سالانہ شراکت بڑھ کر 271 ارب روپے ہوگئی ، 2024-25 تک صارفین، براڈبینڈ استعمال، ڈیٹا کھپت اور سیل سائٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔