• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب‘ تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے 10روزہ دورے سے ہفتہ کی صبح اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ایک غیررسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل ہم نے مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا ہوا ہے‘ مشاورت اور مندوبین کی آراء کی روشنی میں دیکھیں گے کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔ فی الحال تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ’’بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب‘ تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں‘ قبل ازیں جمعیت کے کارکنوں اور عہدیداروں نے اسلام آباد پہنچنے پر اُن کا استقبال کیا۔ ایک غیررسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ختم نبوت کے روح پرور اجتماع میں اظہار خیال کا موقع ملا، کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ یہ دورہ ختم نبوت کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے تھا تاہم بنگلہ دیش میں قیام کے دوران پاکستان میں ہونے والے اقدامات‘ صورتحال اور سیاسی مدوجزر کی خبریں سننے میں آتی رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کے بارے میں امکانات‘ توقعات اور خدشات پر وہاں کئی باتیں سننے میں آئیں تاہم‘ کل ہم نے مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید