• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات گیارہ افسران مستعفی ہوگئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی اداروں میں گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، ممبر ایف پی ایس سی افضل لطیف‘ڈی جی ٹیلیکام فیصل اقبال رتیال ‘  محمد احمد ، فنانشل ایڈوائزر اسد رسول چوہدری شامل ۔ حکو متی ذرا ئع کے مطابق اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان مجموعی طور پر 11 اعلیٰ افسران مستعفی ہوئے۔ یہ استعفے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 کے دوران جمع کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر افضل لطیف کے استعفے کی منظوری صدر مملکت نے دی جبکہ دیگر تمام افسران کے استعفے وزیراعظم نے منظور کیے۔ مستعفی ہونے والوں میں فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام) آئی ٹی ڈویژن بھی شامل ہیں، وزیراعظم آفس میں ٹیم لیڈ فنانس اینڈ اکانومی نظام الدین ارشد نے بھی استعفیٰ دیا جبکہ اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے ریسرچ اسپیشلسٹس عباس حسن اور زین العابدین بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید