کراچی (اسٹاف رپورٹر) قاتل ڈمپر کا خونی کھیل رُک نہ سکا اور تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری روند ڈالا ، زکریہ گوٹھ کےقریب سہیل نشانہ بن گیا، میت ورثاء کے حوالے کردی گئی اور ڈرائیور گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے زکریہ گوٹھ کے قریب تیز رفتارڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،حادثہ کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر متوفی کی شناخت شاہد اور زخمی کی سہیل کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی میت ورثاء کے حوالے کردی پولیس ک کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور فضل کو گرفتار کر کے ڈمپر کواپنے قبضے میں لے لیا ۔