• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کے دعوؤں میں حقیقت نہیں، طارق فضل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہسہیل آفریدی کے دعوؤں میں حقیقت نہیں، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے کہا کہ فاٹا کا انضمام ہوچکا ہے تو اب این ایف سی کے مطابق ساڑھے تین سو چار سو ارب اضافی آنا چاہئے، سنیئر صحافی فخر درانی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل تیرہ نومبر کی رات کو مکمل ہوچکا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہاکہ سہیل آفریدی کے دعووں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت کا کسی صوبائی حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے۔ہم یہ این ایف سی پرپوزل لے کر گئے تھے کہ قرضوں کی ادائیگی میں اور فوج کے اخراجات میں حصہ ڈالیں اب جب سارے وزرائے اعلیٰ بیٹھیں گے اورجو کچھ ہوگا اتفاق رائے کے ساتھ ہوگا۔ نو فلائی لسٹ سے متعلق اگر سہیل آفریدی نے بیان دیا ہے تو صحیح کہا ہوگا البتہ میں تمام تفصیلات سے واقف نہیں ہوں لیکن یہ اُن کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ڈالا گیا ہے اور اس کی وجہ کسی نا کسی کیس سے متعلق ہوگا۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا اگر وفاق کے ساتھ منرلز پاور جنریشن اس کو لنک یہ اپنی آبادی کے ساتھ کر رہے ہیں تو اس پر انہیں ضرو ر بات کرنی چاہئے اگر ان کا حق بنے گا تو ضرور انہیں دیا جائے گا۔ ملاقات کا مسئلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ خالصتاً ٹیکنیکل ہے۔
اہم خبریں سے مزید