• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر قیادت بچوں کے عالمی دن پر آگاہی واک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین برس میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد نصف کرنے کا ہدف ہے۔ سی ویو آمد پر وزیراعلیٰ کا استقبال صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود میر طارق علی تالپور، سیکریٹری سماجی بہبود آغا سہیل اور دیگر افسران نے کیا۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ تقریب کا مقصد بچوں کے حقوق، ان کے تحفظ، تعلیم اور بہبود سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ واک کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ایک ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ خود کو محفوظ، پُراعتماد اور بااختیار محسوس کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تشویشناک تعدادکے حوالے سے بتایا کہ ان بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں لانے کے لئے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید