اسلام آباد (طاہر خلیل) ایوان صدر کے ذرائع نے اس خبر پر کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معلومات بلوچستان حکومت کے ذرائع سے حاصل کریں کہ سرفراز بگٹی کہاں ہے۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت جب نجی دورے پر ہوتے ہیں تو اس طرح کی سیاسی ملاقات نہیں کرتے۔ اور ایسی کوئی ملاقات ان کے شیڈول میں نہیں تھی۔ ویسے بھی صدر کا یہ فیملی وزٹ ہے۔