اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریگو لر چیئر مین کی تقرری کیلئے تین امیدواروں کا پینل تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پینل منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجو ادیاگیا ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کا بینہ نئے چیئر مین کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سر بر اہی میں سیلکشن بورڈ نے 76ا میدوراوں کے انٹرویوز کرنے کے بعد تین امیدواروں کا پینل تیار کیا ہے۔