• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSA، سرکاری اسکولوں میں تربیتی افسران کی 5 روزہ تعیناتی پروگرام کا آغاز

لاہور(آصف محمود بٹ)CSA، سرکاری اسکولوں میں تربیتی افسران کی5روزہ تعیناتی پروگرام کا آغاز۔ تعیناتی کے دوران افسران کی اسکول اسمبلیوں میں شرکت، کلاس رومز کا جائزہ، اسباق کی منصوبہ بندی، طلبہ کو مختلف مضامین پڑھائے۔حکام کے مطابق اس پروگرام سے طلبہ کی کارکردگی بہتر ہونے، ڈراپ آؤٹ میں کمی، کمیونٹی شراکت داری میں اضافہ اور اسکول گارڈنز و گرین کلبز کے قیام کی توقع ہے۔ پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) والٹن کیمپس نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے تربیتی افسران کے لیے سرکاری اسکولوں میں پانچ روزہ اٹیچمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے، جسے پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ماحول دوست سوچ کو فروغ دینے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ پروگرام نومبر 2025 میں شروع ہوا، جس کے تحت زیر تربیت سول سرونٹس کو براہ راست سرکاری اسکولوں میں تعینات کیا گیا تاکہ وہ تعلیمی ماحول، طلبہ کے مسائل اور اسکولوں کی زمینی صورتحال کا مشاہدہ کرسکیں۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG-4) معیاری تعلیم اور (SDG-13) موسمیاتی عمل کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔پانچ روزہ تعیناتی کے دوران تربیتی افسران نے اسکول اسمبلیوں میں شرکت کی، کلاس رومز کا جائزہ لیا، اساتذہ کے ساتھ مل کر اسباق کی منصوبہ بندی کی اور طلبہ کو مختلف مضامین پڑھائے۔ ساتھ ہی کھیل، کہانی گوئی، آرٹس، سائنسی تجربات، آئی ٹی سیشنز اور کیریئر رہنمائی جیسی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید