• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بائیکاٹ کے باعث مودی نے ’’محفوظ‘‘ طریقے سے G20 میں شرکت کی، کانگریس کا طنز

اسلام آباد (صالح ظافر)کانگریس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بائیکاٹ کے باعث مودی نے ’’محفوظ‘‘ طریقے سے G20 میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے، چھ اہم بین الاقوامی اجتماعات کو نظرانداز کرنے کے بعد، جن میں ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس، اکتوبر میں آسیان سربراہان مملکت کا اجلاس اور اسی مہینے شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ کانفرنس شامل ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آمنے سامنے ملاقات ہو سکتی تھی، ہفتے کے روز اختتام پذیر ہونے والے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کو ترجیح دی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا سفر کیا کہ صدر ٹرمپ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ جی20 سربراہی اجلاس ایک اور طرح سے بھی ان کے لیے ’’منحوس‘‘ ثابت ہوا، کیونکہ انہیں دبئی میں ہندوستانی فخر، 5.4 جنریشن کے لڑاکا طیارےتیجس کے حادثے کی خبر ملی۔

اہم خبریں سے مزید