اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری نے ڈھاکا اور نرسنگدی کے علاقوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی،جاں بحق افراد کیلئے بلندیٔ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صدر زرداری نے ڈھاکا میں عمارتوں کے جزوی انہدام، ملبہ گرنے اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہارکیا ۔