• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ واپس انڈیا کاحصہ بن سکتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق آج اگرچہ سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہیں لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا، جہاں تک زمین کا تعلق ہے، سرحدیں بدل سکتی ہیں،کون جانتا ہے،کل کو سندھ دوبارہ انڈیا میں لوٹ آئے۔ ہمارے سندھ کے لوگ، جو دریائے سندھ کو مقدس مانتے ہیں، ہمیشہ ہمارے اپنے رہیں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں، وہ ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے۔‘خیال رہے راج ناتھ سنگھ نے اس طرح کا دعویٰ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حوالے سے بھی کیا تھا ۔انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سندھ کا خطہ آج انڈیا کا حصہ نہیں ہے، لیکن سرحدیں بدل سکتی ہیں اور یہ خطہ واپس انڈیا کا حصہ بن سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید