• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی ہے۔وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصراحمدشیخ کوای سی سی کارکن مقررکیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےای سی سی کی تشکیل نوکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی شمولیت کے بعدای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔وزیرخزانہ اورنگزیب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ٗوزیر بجلی اویس لغاری ٗوزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ٗوزیر تجارت جام کمال خان ٗ وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی رانا تنویر حسین اوروفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی ا حسن اقبال ای سی سی کے ارکان میں شامل ہیں۔اس سے قبل22مئی کو ای سی سی تشکیل دی گئی تھی جس کے سات ارکان تھے۔
اہم خبریں سے مزید