• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوریہ کانت نے پندرہ ماہ کیلئے بھارت کے 53 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور(خالدمحمودخالد)جسٹس سوریہ کانت نے گزشتہ روز آئندہ پندرہ ماہ کیلئے بھارت کے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ وہ آرٹیکل 370کی منسوخی، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، بہار کے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور پیگاسس اسپائی ویئر سمیت متعدد کیسز میں کئی تاریخی فیصلوں اور احکامات کا حصہ رہے ہیں۔ بھارتی صدر مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں جسٹس کانت کو حلف دلایا۔
اہم خبریں سے مزید