• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں میورل آرٹ ”کراچی بلومز“ کا افتتاح

کراچی (مطلوب حسین/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 25ویں روز صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور فرانسیسی آرٹسٹ شیفومی نے آرٹس کونسل کی عمارت پر بنائے ہوئے میورل آرٹ ”کراچی بلومز“ کا افتتاح کیا جبکہ آرٹ، میوزک ،تھیٹر ورکشاپس، فلم اسکریننگ ، تھیٹر پلے اور کورین موسیقار کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ افتتاح کے موقع پر صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میورل آرٹ”کراچی بلومز“ عالمی اتحاد ، محبت اور دوستی کی علامت ہے۔ میورل آرٹ ”KARACHI BALOOMS“ فرانسیسی آرٹسٹ شیفومی کی 10روز ہ انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔فرانسیسی آرٹسٹ شیفومی نے کہاکہ امید کرتا ہوں کراچی شہر میں آج کے بعد میورل آرٹ کو فروغ ملے گا۔ فیسٹیول کے 25ویں روز آرٹ، میوزک ،تھیٹر ورکشاپس، فرانسیسی آرٹسٹ کے میورل آرٹ کا افتتاح، فلم اسکریننگ ،تھیٹر پلے ”Adrenaline“ کا انعقاد کیاگیا جبکہ جنوبی کوریا کے فنکاروں کی جانب سے شاندار میوزیکل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ ورکشاپ میںاسپین کی تھیٹر اداکارہ Henna اور استاد محمود خان سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تیسری میوزک ورکشاپ میں امریکہ کی شیلو پلییر ” ایریکا لورین وائز “ نے میوزک کے دلدادہ افراد کے ساتھ ”شیلو“ کے مختلف سازوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ فیسٹیول کے 25ویں روز کا اختتام ساؤتھ کوریا کی جانب سے میوزیکل گروپ ”NAMOO“ کی شاندار میوزیکل پرفارمنس پر کیا گیا جس میں جنوبی کوریا کے معروف موسیقار، گٹارسٹ و گلوکار Namu Go اور آرٹسٹ، پروڈیوسر، پِیانیسٹ اور ڈرَمر Bastien Lee نے پاپ، Jazz، گوسپل اور Rock موسیقی کو انوکھے انداز میں پیش کیا۔ دیکھنے والوں نے کورین موسیقاروں کی زبردست پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید