کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں جوہری ہتھیاروں کےادارے کے سربراہ برینڈن ایم ولیمز نے جوہری رازوں کےافشاہونے پر انتباہ جاری کردیا ہے ، انہوں نے اپنے ماتحتوں کو ہدایت کی ہے کہ خفیہ معلومات کی نگرانی بڑھائی جائے، یہ کوئی مشورہ نہیں حکم ہے۔برینڈن ایم ولیمز کو ملک کے ہزاروں جوہری بموں اور وار ہیڈز کے ذخیرے کی نگرانی کا کام سنبھالے ہوئے محض چند ہفتے ہی ہوئے تھے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں ایک ایسے تنازعے کے مرکز میں کھڑا کر دیا کہ آیا امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے حوالے سے اپنی پوزیشن بدلنی چاہیے۔