• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشق البطار۔II اختتام پذیر

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق البطار۔II کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ فوجی مشق 18سے26نومبر 2025ء تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی عسکری قیادت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید