• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائڈرز کیخلاف ایکشن کی تیاری

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی بھر میں ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیوں پر ٹریفک پولیس نے آن لائن فوڈ سپلائی رائڈرز کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری کرلی ہے۔ پہلے مرحلے  میں  کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کرکے سرزنش کی گئی ہے۔ ایسے رائڈرز کو ٹریفک قوانین اور ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کمپنی نمائندوں نے اپنے فوڈ سپلائی رائڈرز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے روکنے کا وعدہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اگر پھر بھی فوڈ رائڈرز نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید