کراچی (نیوز ڈیسک) تائیوان کے صدر لائی چنگ نے40ارب ڈالر کےاضافی دفاعی بجٹ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے ، ان کے مطابق یہ اقدام چین کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اپنے دفاع کے عزم کو اجاگر کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔ چین، جو جمہوری طریقے سے حکومت کرنے والے تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے، نے اپنے دعووں پر زور دینے کے لیے گزشتہ پانچ برسوں میں فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھا دیا ہے، جسے تائی پے سختی سے مسترد کرتا ہے۔چونکہ تائیوان کو واشنگٹن کی طرف سے اپنے دفاع پر زیادہ خرچ کرنے کے مطالبات کا سامنا ہے، جو یورپ پر امریکی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے، لائی نے اگست میں کہا تھا کہ وہ 2030 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 5 فیصد تک بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔