• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل اور ٹریولنگ فلم فیسٹیول، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 27ویں روز آرٹس کونسل کراچی اور ”ٹریولنگ فلم فیسٹیول“ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور فلم ساؤتھ ایشیا کے چیئرمین کنک مانی ڈکشٹ نے دستخط کئے۔ اس موقع محمد احمد شاہ نے کہاکہپاکستان سے نیپال براہِ راست ہوائی سفرکی سہولت بحال کی جائے جبکہ چیئرمین فلم ساؤتھ ایشیا کنک مانی ڈکشٹ نے کہا کہ اتنا بڑا فیسٹیول کرنا آسان کام نہیں ہے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ پرنٹ ،الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے یہ فیسٹیول پوری دنیا میں پہنچ رہا ہے، آپ سب آرٹسٹوں سے مل رہے ہیں، نیپالی سفیر بھی یہاں آچکے ہیں، نیپال اور پاکستان قریبی دوست ہیں، اس فیسٹیول میں نیپال کی فلم ، گلوکار اور آرٹسٹوں نے بھی حصہ لیا، ساری دنیا میں سیاحتی ویزہ ملتا ہے، فلم سائوتھ ایشیاءکے چیئرمین ہمارے ساتھ موجود ہیں، ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے لئے ہمیں تین ہزار تین سو پچاس فلمیں موصول ہوئیں جس میں سے ہم نے 100 عالمی ایوارڈ یافتہ فلموں کا انتخاب کیا، ہم نے آفیشل ایم اویو سائن کیا ہے ، فلم فیسٹیول پوری دنیا میں ہوتا ہے اب پاکستان میں بھی ہوگا، آرٹس کونسل سے بھی فنکار نیپال جائیں گے۔آرٹسٹ بہت امیر نہیں ہوتا ، ہماری ایک فلائٹ ڈائریکٹ پاکستان سے نیپال دو دن ہی چلے تو آسانی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید