کراچی (اسٹاف رپورٹر)آصفہ بھٹو زرداری سے امریکی اور جرمن قونصل جنرلز کی ملاقاتیں ۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی ، دونوں نے سماجی و معاشی ترقی، صحت عامہ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجودتھیں۔دریں اثنا ءخاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز نے اپنی اہلیہ کاٹیا ہویزل کے ہمراہ ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔