• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیئے، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے نمائندہ "جنگ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی وہیکلز کو حدرفتار اور قانون کے دائرے میں لانے کیلئے 26ہزار میں سے13ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکرز لگاکر پروفائلنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ ان تمام واٹر ٹینکر، ڈمپرز، ائل ٹینکرز، ٹرکوں میں نصب ٹریکرز کا مکمل کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے۔ کوئی بھی ہیوی وہیکل اگر حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کرتی ہے تو خود کار سسٹم کے تحت ٹریفک کے پولیس کے کمپیوٹرز میں فوری نشاندہی ہوجاتی ہے اور اس گاڑی کا چالان کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی ہیوی وہیکلز میں ٹریکر لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے باقی ماندہ 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں بھی جلد ہی ٹریکرز کی تنصیب عمل میں آجائے گی۔
اہم خبریں سے مزید