اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کی جانب سےباہر سے منگوائی گئی چینی فروخت کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےمزیدچھتیس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی فروخت کرنےکے لیےٹینڈر جاری کردیا ۔ٹی سی پی نےلفافہ بند بولیاں تین دسمبر تک طلب کی ہیں جو اسی ہی روز کھولی جائیں گی۔اس سے قبل ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن درآمد چینی کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔