• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کیس نمبر9“ میں کہانی اور کردار پھر رخ بدلنے کو تیار، نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر9“میں کہانی اور کردار پھر رخ بدلنے کو تیار، نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشرکی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق جیوٹی وی کا سنسنی خیز ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ ایک بار پھر ناظرین کو چونکا دینے کیلئے تیار ہے، جہاں کہانی نئی پیچیدگیوں کے ساتھ مزید دلچسپ موڑ لینے والی ہے۔ جمعرات کو نشر ہونے والی 20ویں قسط میں ناظرین دیکھیں گے کہ ”کامران روہت پر دباؤ بڑھائے گا یا علی کے خلاف جال بچھائے گا، سحر کے خلاف اب کامران کس کا کرے گا استعمال؟۔ کہانی کے بدلتے رخ اور کرداروں کے فیصلے ڈرامے کو مزید پرُاسرار بنا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید